سری نگر کے شالہ کدل میں آتشزدگی، چار منزلہ مکان خاکستر

سری نگر، گرمائی دارلحکومت سری نگر کے شالہ کدل میں بدھ کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے شالہ کدل علاقے میں بدھ کی صبح ایک چار منزلہ رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں یہ چار منزلہ مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجو ہات معلوم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کرنے کے لئے الیکٹرک آلاتت اور گیس پر چلنے والے آلات کا مناسب اور احتیاط سے استعمال ان وارداتوں میں کمی کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں