The Union Minister for Defence, Shri Rajnath Singh addressing at the commissioning ceremony of INS Imphal at Mumbai, in Maharashtra on December 26, 2023.

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جموں پہنچے

جموں، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ خطے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کے روز جموں پہنچے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے ان کے ہمراہ تھے۔

جموں پہنچنے پر وزیر دفاع سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سیدھے راجوری – پونچھ روانہ ہوئے جہاں 21 دسمبر کو ملی ٹنٹوں کے گھات لگا کر حملے کے نتیجے میں 4 فوجی جوان جاں بحق جبکہ 2 دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ اپنے اس یک روزہ دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔

دریں اثنا وزیر دفاع کے دورے کے پیش نظر جموں خطے میں سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے گئے ہیں۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں