سری نگر،جنوبی ضلع پلوامہ کے پوچھل علاقے میں بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے پوچھل گاوں میں جمعرات کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب خاتون بجلی کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے خاتون کو علاج وعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
فوت شدہ خاتون کی شناخت طاہرہ اختر زوجہ محمد شفیع کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
یو این آئی- ارشید بٹ