اسلحہ بازیابی کیس: این آئی اے نے سری نگر میں رہائشی مکان قرق کیا

سری نگر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کی صبح سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں اسلحہ باز یابی کے ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک ملزم کے رہائشی مکان کو منسلک کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ہفتے کی صبح سری نگر کے چھانہ پورہ کی خان کالونی میں سروے نمبر 634 کے تحت آنے والے مشتاق احمد نامی ایک ملزم کے رہائشی مکان کو قرق کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جائیداد کو ہتھاروں کی بازیابی سے متعلق ایک کیس زیر نمبر آر سی – 4 /2022 این آئی اے جموں کے تحت قرق کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس نے مئی 2022 میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو ہائی برڈ ملی ٹنٹوں کی گرفتاری کے بعد اس مکان سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 15 پستول، 30 میگزین اور 300 گولیاں شامل تھیں۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں