خبراردو :
ریاست جموں کشمیر میں 20جون سے لاگو گو ر نر رول کے دوران اب تک گور نر انتظامیہ کی شکایتی سیل کو 4ہزار 9سو 86شکایتیں مو صول ہو ئیں ہیں جن میں سے 3ہزار 9سو 99شکایتوں کا تصفیہ عمل میں لایا گیا جبکہ اب تک مو صول ہو نے والی شکایتوں میں سے 1607زیر کاروائی ہے ۔
ریاست جموں کشمیر میں گور نر انتظامیہ لوگوں کی شکایتوں کا فاسٹ ٹریک بنیادوں پر نمٹا رہی ہے اور 20جون سے اب تک مو صول ہو نے والی 4ہزار 9سو 86شکایتیں مو صول ہو ئیں ہیں جن میں سے 3ہزار 9سو 99شکایتوں کا تصفی عمل میں لایا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران گو ر نر سیکٹریٹ کو بھی1651شکایتیں مو صول ہو ئیں ہیں ،جن میں سے 14سو سے زیادہ شکایتوں کا ازالہ کیا گیا یا انہیں متعلقہ دفتروں کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ ان شکایتوں کا فوری طور پر ازالہ ہو سکے ۔
گو ر نر رول لاگوہو نے کے بعد ریاست جموں کشمیر کے گورنر نے صلاح کار اور انتظامی سیکریٹریوں کی تعیناتی عمل میں لاکر ریاست جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی اور دیگر انتظامی امور کو صاف و شفاف بنیادوں پر چلانے کے لئے انہیں ہدایت جاری کی ہے ۔یاد رہے کہ گور نر انتظامیہ نے بر سوں سے دھول چاٹ رہی فائیلوں کا نپٹارہ کر نے کے لئے انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں جبکہ گزشتہ 20روز کے دوران کرپشن اور دیگر کام کا ج کے حوالے گور نر انتظامیہ متحرک دکھائی دے رہی ہے ۔ KNS








