وادی بھر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کومزید تیز تر کیاجائے، ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر :آئی جی کشمیر

سری نگر، وادی میں سیکورٹی اقدام کومزید بڑھانے کے خاطر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردھی نے پیر کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں ایک جامع سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

انہوں نے میٹنگ میں موجود آفسران سے ملی ٹینسی مخالف آپریشنز کو مزید تیز کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تاکید کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ وادی کشمیر میں سیکورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے یہاں پولیس کنٹرول روم سری نگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران سیکورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ موصوف آئی جی پی نے درپیش موجودہ سیکورٹی خطرات وچیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔

آئی جی کشمیر کو میٹنگ کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور انسداد دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس نے میٹنگ کے دوران مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ وادی میں پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کی خاطر آپسی تال میل ناگزیر ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ میں موجو د آفیسران نے آئی جی کشیرکو امن و قانون کو برقرار رکھنے اور وادی میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔

آئی جی کشیر نے اس موقع پر کہاکہ موجودہ سیکورٹی انفراسٹرکچر اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آفیسران پر زور دیاکہ وادی بھر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کو تیز تر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد اورتنظیموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیاکہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر رات کے اوقات میں فورسز کی پیٹرولنگ کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس ، سی آر پی ایف ، فوج ، سی آئی ایس ایف ، بی ایس ایف اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں