حریت چیرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نئی دہلی روانہ، افواہوں کا بازار گرم

سری نگر، انجمن اوقاف جامع مسجد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر انجمن میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق ریاستی حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد کل نئی دہلی کیلئے روانہ ہو گئے بیان کے مطابق میرواعظ نے حکام کو اپنے دورے کی ذاتی نوعیت سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد حکام نے انہیں اجازت دے دی انہوں نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 میں اپنی رہائش گاہ سے نظر بندی سے رہا ہونے کے باوجود انہیں بار بار اپنے گھر میں خاص طور پر جمعہ کے روز نظر بند کیا جاتا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میر واعظ انشاء اللہ ایک دو ہفتوں میں واپس وادی آجائیں گے۔

دریں اثنا پانچ اگست 2019کے بعد میر واعظ مولوی عمر فاروق کو نئی دہلی جانے کی اجازت ملنے کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں