خبراردو :
اینٹی ٹررسٹ فرنٹ آف انڈیا (اے ٹی ایف آئی ) نے جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف دیش دروہی کا مقدمہ درج کیا ہے ۔
محبوبہ مفتی کے دئے گئے بیان ،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر دلی نے 1987کی طرح کوئی حرکت کی تو یہاں پر نئے صلاح الدین اور یاسین ملک پیدا ہونگے ۔اے ٹی ایف آئی نے اب محبوبہ مفتی کے دئے گئے اس بیان کے خلاف دیش دروہی کا مقدمہ درج کیا ہے ۔
اے ٹی ایف آئی چیف ،شری ہندو تخت اور وریش شندیلہ نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے کورٹ میں محبوبہ مفتی کے خلاف درخوست دائر کی گئی ہے ۔
وریش شندیلہ نے کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ محبوبہ مفتی کو ملک مخالف بیان دینے کے جرم میں سمن بھیجے’’ ان کا کہنا تھا کہ اگر محبوبہ مفتی کو سمن نہیں بھیجا گیا تو وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیر سے محروم ہو جائے گا اور پورا ملک ملی ٹنسی کے خطرے میں ہو گا ‘‘۔
جبکہ سی جے ایم نے کیس کی اگلی سنوائی 17جوالائی کو رکھی ۔








