جموں وکشمیر: راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دیگر دھماکہ خیز مواد بر آمد

جموں، سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران 4 آئی ای ڈی، ایک وائر لیس کمیونکیشن ڈیوایس اور کچھ گولیاں بر آمد کیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم نے راجوری کے حیات پورہ گائوں میں جمعرات کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ مواد میں ٹفن بکسوں میں نصف 4 آئی ای ڈی، وائر لیس سیٹ اور اے کے رائفل کی 23 گولیاں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی اپریشن ہنوز جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں