بارہمولہ میں 2 منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن اوڑی کی ایک پارٹی نے ٹائر موڑ پر ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے 42 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں اس کی شناخت عبدالعزیز چینزہ ولد غلام محمد ساکن اوڑی بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن اوڑی میں بند رکھا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک ٹیم نے بیگ پورہ ہاروٹنو ٹنگمرگ میں ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے 25 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں مذکورہ شخص کی شناخت محمد عبداللہ بٹ ولد غلام محمد ساکن رنبیل پورہ کنزر کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں بند رکھا گیا۔

بیان کے مطابق اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی اور پولیس اسٹیشن ٹنمگرگ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گئے۔

ہوئے سال 2023 کے اختتام تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

یو این آئی -ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں