ای ڈی سمن دراصل اپوزیشن لیڈروں کو بلیک میل کرنے کا ایک ذریعہ ہے :محبوبہ مفتی

سری نگر،پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز کہاکہ جوں ہی الیکشن نزدیک آتے ہیں تو مرکزی سرکار جانچ ایجنسیوں کا سہارا لے کر اپوزیشن لیڈروں کو بلیک میل کرنے پراترآتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فاروق عبداللہ کو ای ڈی کی جانب سے نوٹس بھیجنا آنے والے الیکشن کی ایک کڑی ہے۔
ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جب بھی اسمبلی یا پارلیمانی چناو کا بگل بج جاتا ہے تو مرکزی حکومت کی جانب سے ای ڈی ، سی بی آئی ، این آئی اے اور دوسری ایجنسیوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دراصل جانچ ایجنسیوں کی جانب سے سمن بھیجنا اپوزیشن لیڈروں کو بلیک میل کرنے کا ایک ذریعہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج فاروق عبداللہ کو سمن بھیجی گئی کل کسی دوسرے اپوزیشن لیڈروں کو ا ی ڈی طلب کرئے گی اور چناو نزدیک آنے کے ساتھ ہی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ان کے مطابق چناو سے قبل سمن بھیجنا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھاجپا اپوزیشن لیڈروں کو بلیک میل کررہی ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں