خبراردو :
جموں کشمیر پولیس سماجی جرائم کو ختم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے ۔اسی کوشش کے تحت پولیس نے سرینگر سے پانچ جواریوں کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق زڈی بل پولیس تھانے کی ایک پولیس پارٹی نے ایک چھاپے کے دوران دونی پورہ علاقے سے پانچ جواریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ،جن کا تعلق بہار سے ہے ۔جبکہ ان سے 4200 روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں .
سبھی جواریوں کوحراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آردرج کیا گیا ہے ۔








