کشمیر آگے بڑھ رہا اور یہاں نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہے: لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی

سری نگر، فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں صورتحال اچھی ہے تاہم ہمیں ابھی بھی اس ضمن میں کچھ فاصلہ طے کرنا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا: ‘کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہے’۔

موصوف کمانڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز بارہمولہ میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘بارہمولہ میں آج ایک اسٹیڈیم کو جنرل بپن راوت کے نام پر رکھا گیا جو جموں وکشمیر اور ملک کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فوج اور بارہمولہ کے لئے ایک بہت بڑا ایونٹ ہے۔
مسٹر گھائی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صورتحال اچھی ہے تاہم ہمیں اس ضمن میں مزید فاصلہ طے کرنا ہے۔

نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: ‘نوجوانوں کے نام میرا پیغام ہے کہ کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور ان کا مستقبل تابناک ہے’۔

بپن راوت اسٹیڈیم کو سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘اس اسٹیڈیم کو آگے بھی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی’۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج نارکو ٹیرر کو قابو کرنے کے لئے انتطامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں