بارہمولہ میں 3 منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

سری نگر، منیشات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پارٹی نےجٹی روڈ خواجہ باغ میں ایک ناکے پر ایک شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 25 گرام برائون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔

بیان میں منشیات فروش کی شناخت عاقب احمد بٹ عرف پونٹی ولد عبدالسلام بٹ ساکن شیر وانی کالونی خواجہ باغ کے بطور ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں بند رکھا گیا ہے۔

پولیس اسٹیشن کنزرکی ایک پارٹی نے اسی طرح کی ایک کارروائی کے دوران مولہ گام کنزر میں ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 1.5 کلو بھنگ پائوڈر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔

انہوں نے منشیات فروش کی شناخت غلام محمد شیخ سکان عبدالصمد شیخ سکان مولہ گام کنزر کے بطور ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشنن کنزر میں حراست میں رکھا گیا۔

دریں اثنا ہلال احمد وانی ولد غلام نبی وانی ساکن برزلہ کو اس کے خلاف پہلے ہی درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ اس کی تحویل سے 510 گرام چرس اور کوڈین فاسفیٹ کی 11 بوتلیں بر آمد کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ شبیر احمد صوفی عرف جے کے ولد عبد الخالق سکان مازہامہ ماگام نے یہ نشہ آور مواد اس کو سپلائی کیا تھا۔۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چھچھی لورہ میں ایک ناکہ لگا کر اس منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 55 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کو پولیس اسٹیشن کنزر میں بند رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں