SRINAGAR, JAN 17 (UNI) :- CRPF women personnel stand guard at business hub Lal chowk as security has been beefed up across the Kashmir valley ahead of Republic day celeberations in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO-22U
SRINAGAR, JAN 17 (UNI) :- CRPF women personnel stand guard at business hub Lal chowk as security has been beefed up across the Kashmir valley ahead of Republic day celeberations in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO-22U
SRINAGAR, JAN 17 (UNI) :- CRPF women personnel stand guard at business hub Lal chowk as security has been beefed up across the Kashmir valley ahead of Republic day celeberations in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO-22U

جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات

سری نگرمرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر اور لداخ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

جموں وکشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جبکہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوجی اہلکاروں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے دونوں دارالحکومتوں میں ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح یونین ٹریٹری آف لداخ کے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

سرمائی دارالحکومت جموں جہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے، کے ارد گرد سخت سیکورٹی پہرہ بٹھایا گیا ہے۔

اسی طرح گرمائی دارالحکومت سری نگر جہاں امکانی طور پر گورنر کے مشیر پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے، کو بھی سخت سیکورٹی کے حصار میں رکھا گیا ہے۔

دریں اثنا شہر میں ناخوشگوار واقعات کو ٹالنے کے لئے جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں نہ صرف ہر آنے جانے والی گاڑی بالخصوص دوپہیہ گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے، بلکہ ان میں سوار افراد کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے

صوبہ جموں میں تعینات ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ‘سیکورٹی کو ہر سال 26 جنوری کے موقع پر ہائی الرٹ پر رکھا جاتا ہے۔ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ایم اے اسٹیڈیم اور اس کے نزدیکی علاقوں میں تلاشیوں کا سلسلہ گزشتہ قریب ایک ہفتے سے جاری ہے۔

مشتبہ نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے’۔

ادھر سری نگر اور وادی کے دوسرے اضلاع میں راہگیروں کی جامہ تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وادی کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو گرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔

یواین آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں