کشمیر:آگ کی الگ الگ وارداتوں میں تین رہائشی مکان خاکستر

سری نگر وادی کشمیر میں بدھ کے روز آگ کی الگ الگ وارداتوں کے دوران تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بدھ کے روز جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو گاوں میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر عملہ جائے موقع پر پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔

براکہ پورہ کھنہ بل اننت ناگ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مکان کولپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے بعد ازاں آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں مکان کو نقصان پہنچا ہے۔علاوہ ازیں سوپور کے پنزو علاقے میں بھی آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان کے کچن کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شرو ع کی ہے۔

یواین آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں