دیکھئے:سرینگر کے پانچ مشہور مذہبی سیاحتی مقامات کے بارے میں دلچسپ معلومات

رضوان سلطان:
آج ہم آپ کو سرینگر کے پانچ سیاحتی مذہبی مقامات کی سیر کروائیں گے ۔جو کسی نہ کسی خاص وجہ سے جانے جاتے ہیں ،جنہیں سن کر آپ بھی ان مقامات پر جانے کی خواہش کریں گے ۔

1۔جامعہ مسجد :جمامعہ مسجد سرینگر کے نوہٹہ علاقے مے واقعہ ہے۔یہ 1394میں میر محمد ہمدانی کے حکم پر سلطان سکندر شاہ نے بنوائی تھی ۔یہ ریاست کی سب سے بڑی مسجد مانی جاتی ہے اس میں ایک ساتھ تیس ہزار سے زائد افراد نماز ادا کر سکتے ہیں ۔
مسجد کے صحن میں وضو بنانے کیلئے ایک فوارہ ہے ۔یہ مسجد لگ بھگ 378ستونوں پر کھڑی ہے اور اس کی لمبائی اور چوڑائی 390فٹ ہے۔ اس تاریخی مسجد میں جمعہ کے دن نمازیوں کی خاصی بھیڑ ہوتی ہے ۔

2۔آستان عالیہ درگاہ حضرت بل : یہ درگاہ سرینگر کے حضرت بل علاقے میں واقع ہے ۔مانا جاتا ہے کہ درگاہ میں نبی کریم ﷺ کا موئے مقدس ہے ۔ موئے مقدس کا دیدار مسلمانوں کے بڑے دنوں پر کروایا جاتا ہے ،جن میں بہت دور دور سے عقیدت مند درگاہ میں جمع ہوتے ہیں ۔

3..پتھر والی مسجد : یہ مسجد مغل زمانے کی مسجد ہے ،یہ پتھروں سے بنائی گئی ہے ۔مسجد 1623میں جہانگیر کی بیوی نور جہاں نے بنوائی تھی ۔یہ مسجد چونے کے پتھروں سے بنائی گئی ہے
خاص بات اس مسجد کی یہ ہے نام تو اس کا مسجد ہے لیکن یہ نماز پڑھنے کیلئے استعما ل نہیں کی جاتی ۔

4۔۔ہری پربت :ہری پربت ایک پہاڑی ہے جہاں سے پورے سرینگر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔ یہ مقام شارکہ دیوی مندر کے لئے جا نا جاتا ہے ۔ کشمیر کے ہندوؤں کے لئے یہ پہاڑی مقدس مانی جاتی ہے ۔

5 ۔شنکر اچاریہ مندر : یہ مندر سرینگر کے زبرون پہاڑ ی پر واقع ہے ،یہ مندر ایک ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے ۔امرناتھ یاترا کے سیزن میں ہندو لوگ یہاں پر زیاد ہ آتے ہیں ۔

ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح ان پانچ مذہبی مقامات کا نظا رہ کرنے آتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں