یوم جمہوریہ کے پیش نظر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی:صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر کسی قسم کی کوئی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔

انہوں نے لوگوں سے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر پابندیاں رہنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘انتظامیہ، سیکورٹی ایجنسیوں اور لوگوں کی کاوشوں سے اب پابندیاں عائد کرنے کا وقت نہیں رہا ہے، کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی سب کچھ نارمل رہے گا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘یوم جمہوریہ کے پیش نظر ضروری سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں’۔

مسٹر بدھوری نے کہا کہ یوم جمہوریہ ہمارا ایک عظیم موقع ہے اور اس کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں منایا جائے گا۔

انہوں نے لوگوں کو یوم جمہوریہ کی تقریبات مین شرکت کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ کسی قسم کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں