In this photograph taken on February 9, 2017, Indian Border Security Force (BSF) personnel take part in a routine patrol near the India-Bangladesh border in the village of Lankamura, on the outskirts of Agartala. / AFP PHOTO / Arindam DEY

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پرمشتبہ ٹنل دریافت، ایس ایس پی نے کراس باڈر ٹنل سے کیا انکار

جموں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ سرنگ کا سراغ لگایا ہے۔ تاہم ایس ایس پی سانبہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ کراس بارڈر ٹنل نہیں بلکہ ایک گڑھا ہے۔
دریں اثنا بین الاقوامی کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ: ‘سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ ٹنل کا سراغ مل گیا ہے جس کے بعد پولیس ، فوج اور بی ایس ایف کے سینئر آفیسران ہنگامی طورپر جائے موقع پر پہنچے ‘۔

انہوں نے بتایا کہ ٹنل کا سراغ لگانے سے مستعد بی ایس ایف اہلکاروں نے پاکستان کی طرف سے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کو مسلسل اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ پاکستان کی طرف سرحد کے متصل علاقوں میں ملی ٹینٹ دراندازی کرنے کے لئے بیتاب ہیں تاہم وہاں تعینات فوج تمام کوششوں کا ناکام بنا رہی ہے۔

بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سانبہ کے گگوال سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک زیر زمین سرنگ کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور فوج کے سینئر عہدیدار جائے موقع پر پہنچے اور جے سی بی کے ذریعے یہ دیکھنے کی کوشش کی جارہی ہیں کہ یہ واقعی میں ٹنل ہے یا گہرا گڑھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ہی زیر زمین ایک بڑا سوراخ پایا گیا اور اس بات کا قوی امکان ہے یہ ایک سرنگ ہے جس کے ذریعے درانداز اس طرف آنے کی تاک میں تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ سرنگ کو دریافت کرنے کے بعد بین الاقوامی کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ سے قبل سانبہ میں زیر زمین ٹنل دریافت ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کو انتہائی ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ہی سانبہ میں ایک پاکستانی ڈرون برآمد ہواہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کے ساتھ بھی اس بارے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

دریں اثنا دن بھرتحقیقات اور عین شاہدین سے پوچھ تاچھ کے بعد ایس ایس پی سانبہ بے نام توش نے نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران بتایا کہ یہ کوئی ٹنل نہیں بلکہ ایک گڑھا ہے۔

ایس ایس پی نے واضح کیا کہ یہ کراس بارڈر ٹنل نہیں، سیکورٹی فورسز کے اہلکار سوراخ کے اندر گئے وہاں کوئی مشکوک اشیاءبرآمد نہیں ہوئی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں جاری آپریشن کو بھی موخر کیا گیا۔

یواین آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں