بارہ مولہ اور گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار:پولیس

سری نگرمنشیات کاکاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہ مولہ اور گاندربل میں دو منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد گاندربل پولیس نے جاوید احمد لہروال ولد مرحوم عبدالغفار لہروال ساکن کونہ بل کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا ۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت پر ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی ہے۔ان کے مطابق ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں برآمد شدہ ممنوع نشیلی اشیاءکو برآمد کرکے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا ۔

دریں اثنا بارہ مولہ پولیس نے بونیار میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش جس کی شناخت عمران احمد شیخ ساکن بوجتھالن بونیار کے بطور ہے کے قبضے سے 46گرام چرس جیسی اشیاءبرآمد کی ۔ انہوں نے بتایا منشیات فروش کو دھر دبوچ کر پولیس اسٹیشن بونیار منتقل کیا گیا ۔

دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریںپولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر سماج کے ہر طبقے کو آگے آنا چاہئے۔

یواین آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں