پولیس نے دو ملزموں کے خلاف این آئی اے عدالت سری نگر میں ایک چارج شیٹ داخل کی

سری نگر، پولیس نے این آئی اے سری نگر کی ایک عدالت میں ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں 2 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں یو اے پی اے کے سیکشن 7/15 کے دفعات 13، 18، 20، 23، 38، 39 اور 40 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 94/2023 میں این آئی اے سری نگر کی ایک عدالت میں عرفان یوسف خان ولدن محمد یوسف خان ساکن پیٹھگام اور اس کے ساتھی یاور شفیع بٹ ولد شفیع بٹ ساکن کالم پورہ پلوامہ نامی ایک مقامی دہشت گرد جس کو 19 جنقری 2024 کو مارا گیا، کے خلاف ایک چارج شیٹ دائر کی۔انہوں نے کہا: ‘یہ مقدمہ ملزموں سے بٹہ مالو پولیس کی طرف سے اسلحہ و گوکہ بارود کی بر آمدگی کے متعلق ہے’۔

بیان میں کہا گیا کہ ان میں سے ایک ملزم کو 30 ستمبر 202 کو پولیس اسٹیشن بارہمولہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے شاہ محلہ یادی پورہ پلہالن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک انکائونٹر کے دوران مارا گیا تھا جس کے متعلق پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک یف آئی آر زیر نمبر 280/2022 درج کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق مقدمے کے سماعت کی تاریخ 19 فروری 2024 مقرر کی گئی ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں