سری نگرشمالی ضلع بارہ مولہ میں پولیس نے ایک ملزم کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے کورٹ بلوال جیل منتقل کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے بارہ مولہ پولیس نے بد نام زمانہ ملزم ناصر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن رائے پورہ پلہالن پٹن کی گرفتاری عمل میں اس کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کو فوری طورپر کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے باضابط طورپر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کے احکامات حاصل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف بہت سارے مقدمات درج ہیں اوراس کے خلاف امن و قانون میں خلل ڈالنے اور بغاوت جیسے کیس بھی رجسٹر ہیں۔ان کے مطابق کئی مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود بھی ملزم نے ملک دشمن سرگرمیوں کو جاری رکھا جس کے بعد اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یواین آئی، ارشید بٹ