خبر اردو :
کپواڑہ کے لولاب علاقے میں ایک لڑکی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہے ۔
جی این ایس کے مطابق بدھ کو چار سالہ کمسن رُتبہ رمضان کھیلنے کے دوران کنویں میں ڈوب جانے سے جانبحق ہو گئی ہے ۔
کمسن بچی کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ بچی اپنے صحن میں کھیل رہی تھی پھر اچانک ہی وہ غائب ہو گئی، ڈھونڈنے کے بعد ہم نے اسے کنویں میں پایا ۔








