کولگام میں جنگلی سور کے حملے میں چھ افراد زخمی

سری نگر،جنوبی ضلع کولگام کے مین ٹاون میں پیر کے روز اچانک جنگلی سور نمودار ہوا جس نے یکے بعد دیگرے چھ افراد پر حملہ کرکے انہیں لہولہان کیا۔ بعدازاں وائلڈ لائف محکمہ کے اہلکاروں نے جنگلی سور کو پکڑ کر وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے مین ٹاون میں پیر کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب قصبہ میں اچانک جنگلی سور نمودار ہوا اور چھ راہگیروں پر حملہ کرکے انہیں شدید طورپر زخمی کیاجنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا

جنگلی سور نے کولگام میں اس قدر ادھم مچائی کہ لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ وائلڈ لائف محکمہ اور کولگام پولیس کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور جنگلی سور کا پیچھا کیا جس نے رہائشی مکان کے غسل خانے میں پناہ لی۔

انہوں نے بتایا کہ جنگلی سور کو ٹرانکولائز کرکے وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا گیا ۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں نمودا رہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقو ں میں بھی جنگلی جانوروں کی نقل وحمل کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یو این آئی -ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں