خبر اردو :
ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ نے حکومت کی طرف سے کھٹوا ریپ کیس میں ملوث افراد کا مقدمہ لڑنے والے وکیل کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تعینات کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
آسیم ساہنی جو کھٹوا ریپ کے کچھ ملزمان کا کیس لڑ رہے ہیں ،انہیں اب حکومت کی طرف سے ریاستی ہائی کورٹ کا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے ۔
ساہنی کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ بنانے پر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ریپ اور قتل کے ملزمان کا دفاع کرنے والے افراد کو ترقی دینا ایک گھنونا اور عدالت کی خلاف ورزی ہے ۔ایسے اقدام سے ہمارے سماج میں صرف ریپ کلچر کو بڑھاوا مل سکتا ہے ‘‘۔انہوں نے اس مسئلے پر گورنر کے مداخلت کرنے کی مانگ بھی کی ۔








