جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس مظفر حسین عطار کو صدمہ، والدہ انتقال کر گئیں

سری نگر، جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس مظفر حسین عطار کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی فاتحہ خوانی 24 جنوری یعنی بدھ کے روز ان کے آبائی گھر واقع اننت ناگ قادی پورہ میں انجام دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ (راجی بیگم) نے اتوار کے روز ناز کالونی پانتھہ چوک سری نگر میں واقع اپنے گھر پر زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ کے جنازے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو آبائی گھر واقع قادی پورہ اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

دریں اثنا معروف قانونی ماہرین، ججوں اور عدلیہ کے ملازمین کے علاوہ مذ ہبی و سماجی شخصیات نے جسٹس مظفر حسین عطار و دیگر پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کیا ہے۔

یو این آئی – ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں