سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ڈرونز کے ذریعے نظر رکھی جارہی ہے :سی آر پی ایف

سری نگر،یوم جمہوریہ کے پیش نظر سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ڈرونز کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہے۔

پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کو جگہ جگہ پر تعینات کیا گیا جو گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یوم جمہوریہ کے پیش نظر سری نگر جموں قومی شاہراہ پر اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

سی آرپی ایف حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ناکوں کا جال بچھایا گیا جہاں پر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی کے بعد ہی انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میٹل ڈٹکٹرس اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے شاہراہ کی نگرانی کی جارہی ہیں۔

ان کے مطابق پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار چوبیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ہاوے کی سیکورٹی کے لئے ڈرونز کو بھی استعمال میں لایا جارہا ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں