51ممبران پر مشتمل کانگریس ورکنگ کمیٹی میں طارق حمید قرہ کو بھی کیا گیا شامل

خبر اردو :

آل انڈیا کانگریس نے سابق ممبر پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر طارق حمید قرہ کو پارٹی کی اعلیٰ سطحی (کانگریس ورکنگ کمیٹی) کا ممبر منتخب کیا ہے اور یہ تاریخ میں پہلا مو قع ہے جب مر کزی کانگریس نے اس اعلیٰ سطحی کمیٹی میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کسی لیڈر کو جگہ دی ہے ۔51ممبران پر مشتمل اس کمیٹی میں ملک بھر سے ممبران کو شامل کیا گیا ہے اور اس کمیٹی کے پاس اختیار ہو گا کہ یہ پارٹی نظم و نسق اور دیگر اہم فیصلے لے گی ۔

آل انڈیا کا نگریس نے 51ممبران پر مشتمل کانگریس ورکنگ کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا ہے جس میں وادی سے تعلق رکھنے والے پہلے لیڈر طارق حمید قرہ کو بھی ممبر منتخب کیا گیا ہے ۔اس کمیٹی میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی ،سابق صدر سو نیا گاندھی ،سابق وزیر اعظم منمو ہن سنگھ،غلام نبی آزاد سمیت دیگر کئی لیڈران کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا مستقل ممبر منتخب کیا گیا ہے،۔طاریق حمید کرہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے لیڈر ہے جن کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا مستقل ممبر منتخب کیا گیا ہے ۔

اس سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد ہی اس کمیٹی کے مستقل ممبر کے طور پر ریاست جموں کشمیر سے منتخب ہو ئے ہیں ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس 22جولائی کو منعقد ہو گا ۔معلوم ہوا ہے کہ یو نائٹیڈ پرو گرسیو الائنس کی صدر سو نیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منمو ہن سنگھ اس نئی تشکیل شدہ کمیٹی کے سینئر ممبر ہو نگے اور یہ کمیٹی پارٹی کے اہم فیصلے لینے میں با اختیار ہو گی ۔

معلوم ہوا ہے کہ 2019میں طے شدہ ملکی انتخاب کے لئے یہی کمیٹی مر کزی ٹیم تشکیل دے گی۔یہ کمیٹی کانگریس پارٹی کے انتخابات کے چار ماہ بعد تشکیل دی گئی۔اس دوران ریاستی کانگریس کے کئی لیڈران نے طارق حمید قرہ کو کانگریس کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا ممبر منتخب ہو نے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ طارق حمید قرہ دور اندیش اور با لغ نظر سیاست داں ہے اور ان کو کمیٹی میں شامل کر نا حو صلہ افزافیصلہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں