بڈگام میں ٹرین سے ٹکرانے سے شخص ہلاک

خبراردو :

سرینگر سے بڈگام کی پٹری پر چلنے والی ٹرین سے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو بڈگام کے راولپورہ علاقے میں 28سالہ ارجن کمار ٹرین کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے ۔

مہلوک ارجن کمار کا تعلق پٹھان کوٹ پنجاب سے بتا یا جا رہا ہے ۔جبکہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں