خبر اردو :
ہندواڑہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں ہوئی جھڑپ میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ’’ہندواڑہ کے بٹہ پورہ گاؤں میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز کی مشترکہ ٹیم نے دوپہر کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا ‘‘۔
’’آپریشن کے دوران چھپے جنگجو نے فورسز پر فائرنگ شروع کی ،جس کے جواب نے فورسز نے بھی فائرنگ کی جس میں ایک جنگجو ہلاک ہوا،جبکہ فورسز کی طرف سے کسی قسم کانقصان نہیں ہوا ‘‘۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنگجو سے برآمد کئے گئے سامان سے لگتا ہے کہ یہ غیر ملکی پاکستان سے ہے ،اور اس کا تعلق لشکر طیبہ جنگجو گروپ سے تھا ‘۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کیا ہے،اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔








