خبرارادو :
کپواڑہ میں چار دن سے لاپتہ ایک کمسن لڑکے کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق باتر گام کے عمر فاروق ملک ولد فاروق احمد ملک جو چار دن سے گھر سے غائب ہو گئے تھے ،اس کی لاش کپواڑہ کے گوشی گاؤں میں ایک باغ سے برآمد کی گئی ہے ۔
لواحقین کے مطابق لڑکا چار دن پہلے گھر سے نکلا تھا لیکن پھر واپس نہیں لوٹا ،ان کا کہنا تھا کہ پھر انہوں نے پولیس تھانے میں رپورٹ درج کروائی ،لیکن پولیس بھی نہیں ڈھونڈ پائی ۔جس کے بعد اب چار دن کے بعد اس کی لاش ایک باغ سے برآمد کی گئی ہے ۔مقامی افراد کے مطابق جیسے ہی یہ خبر پھیل گئی لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے لگے ،اوراس کیس کی تحقیقات کرنے کی مانگ کی ۔
جبکہ پولیس کے مطابق پہلے ہی اس کیس کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔
وہیں انتظامیہ نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوگام اور کپواڑہ کالج میں جمعہ کو کام کاج بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔کمسن لڑکے کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ کی طرف سے یہ قدم لیا گیا ہے ۔








