کمسن لڑکے کی ہلاکت کے خلاف کپواڑہ بند

خبر اردو :
کپواڑہ باترگام کے کمسن لڑکے کی جلی لاش جمعرات کی شام کو برآمد کرنے کے بعد جمعہ کو کپواڑہ میں تمام ادارے بند دیکھے گئے۔

اطلاعات کے مطابق کپواڑہ یں جمعہ کو تمام دکانیں ،کاروباری اداروں کے علاوہ تمام سرکاری اور نجی ادارے بھی بند ہیں ۔

بند کے دوران کرالہ پورہ ، گلگام ،باترگام کے علاقوں میں ہلاکت کے خلاف احتجاج بھی کئے گئے ہیں ۔

مہلوک عمرفاروق کی ایک بازو کٹی ہوئی پائی گئی اسکے علاوہ کمسن کا آدھا جسم بھی جلا ہے ۔

پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں