خبر اردو :
امرناتھ یاتریوں کا نیا قافلہ جمعہ کی صبح جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے وادی کی طرف روانہ کیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 1753یاترئیوں پر مشتمل قافلہ وادی کی طرف روانہ ہوا ہے ،جن میں 1152یاتری پہلگام اور وہیں 601یاتری بال تل کے راستے سے گھپا کے درشن کیلئے جائیں گے ۔
28جون سے شروع ہوئی یاترا میں اب تک 2,16,000یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے ہیں، یاترا 26اگست کو اختتام پذیر ہو گی۔








