بھارت کے واٹس ایپ صارفین کے لئے بری خبر آگئی

خبراردو :
واٹس ایپ نے کہا ہے کہ بھارت میں اب اس مسیجنگ ایپ کو استعمال کرنے والے اب پانچ سے زیادہ مسیج آگے نہیں کر سکتے ،اس کے علاوہ واٹس ایپ مسیج فاروڈ آپشن بھی ہٹایا جائے گا ۔

کمپنی نے ایسا قدم بھارت میں جعلی خبرو ں کو پھلانے سے روکنے کے لئے اٹھایا ہے ۔اپنے ایک پوسٹ میں کمپنی ے لکھا ہے کہ ’’ ہم نے پایا ہے کہ بھارت میں اسکے صارفین دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مسیج ،فوٹوز ،اور ویڈیوزشےئر کرتے ہیں ‘‘۔

آپ کو بتا دیں واٹس ایپ کے پاس اس وقت پوری دنیا میں ایک ارب سے زائد صارفین موجو د ہیں جن میں سے ۲۰ کڑوڑ بھارت میں ہی ہیں ،

کمپنی نے یہ اقدام بھارت میں پھیل رہی جعلی خبروں کے ذریعے ماب لنچنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں