سری نگر، وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کو دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے تاہم شاہراہ پر کئی مقامات پر بحالی کا کام جاری ہے متعلقہ حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ‘ایکس؛ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر کشتواڑی پتھر، شیر بی بی، مگر کوٹ، مہاد کیفٹیریا اور دلواس پر بحالی کا کام جاری اور کئی مقامات پر پھلسن بھی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں اور سفر اختیار کرنے سے قبل متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔
یو این آئی- ایم افضل