پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر طاہر سعید نے کپواڑہ کے معصوم بچے کے قتل کی شدید الفاظ میں کی مذمت

خبراردو:

پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر طاہر سعید نے باترگام کپوارہ کے کمسن عمر فاروق ملک کے بے دردانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں طاہر سعید نے کہا ہے کہ ایسے گھنونے اور شرمناک واقعات کی سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے ،اور لوگوں کو یک زبان ہو کر ایسے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے ۔

معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے طاہر سعید نے کہا کہ معصوموں کی ہلاکتوں میں بڑھتا رجحان بہت ہی خطرناک صورتحال کو بیان کرتا ہے۔انہوں نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں