جموں سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

جموں،جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے ڈوگرہ چوک میں پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز جموں کے ڈوگرہ چوک میں میٹاڈار نے سکوٹی زیر نمبر Jk02CP3740کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی سوار شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبرنہ ہو سکا۔

متوفی کی شناخت 20سالہ ساہل شرما ساکن کنک منڈی جموں کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی -ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں