تھانہ منڈی میں جنگلی سور کے حملے میں تین شہری زخمی

جموں،راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں جنگلی سور کے حملے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں جنگلی سور نے اچانک راہگیروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود لوگ جائے موقع پر پہنچے اور خون میں لت پت تین افراد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ جنگلی سور نے تین افراد کو بری طرح طرح سے زخمی کیا جس وجہ سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں موجود جنگلی جانوروں کو فوری طورپر وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا جائے۔

یو این آئی – ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں