پونچھ :سرنکوٹ میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

جموں،جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا ۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سرنکوٹ کے سنگلا خونی نالہ کے نزدیک کمین گاہ سے ایک موٹار ، تین موٹار شیل، ایک پستول اور پانچ پستول گولیوں کے راونڈ برآمد کئے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں