پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ نقل و حمل دیکھنے کے بعد فوج کی فائرنگ، تلاشی آپریشن شروع

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک مشتبہ نقل و حمل دیکھنے کے بعد فوج نے فائرنگ کی اور بعد ازاں پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ہفتے کی علی الصبح ایل او سی کے نزدیک مشتبہ نقل و حمل دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا جو ہنوز جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر حالیہ برف باری کے بعد فوج انتہائی الرٹ اور ہوشیار ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ در اندازی کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ فوج کی نائٹ وائٹ کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جمعہ کے روز پونچھ سیکٹر میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران سیکورٹی فورسز کو کسی چلینج کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے چوکس رہنے کی تاکید کی۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں