کولگام میں دو منشیات فروش ممنوع نشیلی اشیاءسمیت گرفتار:پولیس

سری نگر،منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فراہ کے نزدیک مشتبہ نوجوان نے پولیس کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم چیکنگ ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر نوجوان کی گرفتاری عمل میں لا ئی اور بعد ازاں اس کے قبضے سے 90گرام چرس برآمد ہوا ۔

منشیات فروش کی شناخت زاہد احمد شان ولد غلام محمد شان ساکن چیر ہامہ کے بطور ہوئی ہے۔

ترجمان کےمطابق ایک اور کارروائی کے دوران قاضی گنڈ پولیس نےمدثر احمد وانی ولد عبدالرشید وانی ساکن یار ہول بابا پورہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے تین کلو ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی ۔

دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں