ادھم پور میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکا جاں بحق، مزید تین زخمی

سری نگر، جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے سالن علاقے میں نامعلوم گاڑی نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق جبکہ مزید تین زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق سالن ادھم پور میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتار گاڑی نے سکوٹی کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی پر سوار ایک ہی کنبے کے چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلو م ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹر نے کمسن لڑکے کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت کاشیو ولد ریشو ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کی درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں