کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپ شروع

خبر اردو :

کپوارہ میں نٹگڈار سیکٹر کے لائن آف کنٹرول کے قریب فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپ شروع ہو گئی ہے ۔

جی اے ایس کے مطابق ۶ گڑوال کی آرمی اور جنگجوؤں کے درمیان ایل او سی کے قریب بالتھیڈیان جنگلات میں سنیچر کی صبح جھڑپ شروع ہو گئی ہے ۔

ایک آرمی افسر نے کہا ہے کہ فورسز نے سنیچر کی صبح علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی خبر ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریش شروع کیا ہے ۔

علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد جنگجوؤں کی طرف سے فورسز پر فائرنگ کی گئی ،جس سے جھڑپ شروع ہو گئی ۔

ایس ایس پی کپوارہ امبرکر شری رام نے بھی بالتھڈیان علاقے میں ہو رہی جھڑپ کی تصدیق کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں