ین آئی اے چھاپوں کی دھمکیاں دے کے ممبران کو پارٹی چھوڑنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے ،محبوبہ مفتی

خبر اردو :
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی ممبران کو این آئی اے چھاپوں کی دھمکیا ں دے کے پارٹی چھوڑنے کے لئے مجبور کیا جا رہاہے ۔

محبوبہ مفتی نے بھاجپا کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ کئی پارٹی ممبران نے ان سے بات کر کے کہا ہے کہ انہیں پارٹی سے الگ کرنے لئے لئے بہت زیادہ دباؤ کا شکار بنایا جا رہا ہے ۔

نیوز 18کے ساتھ بات کرتے ہوئے پارٹی صدر نے کہا ہے کہ ’’ میں نہیں کہتی کہ نئی دلی یہ کر رہی ہے ،مگر میں نے دلی میں کچھ لوگوں سے بات کی اور سے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ایسی سوچ بنائی جا رہی ہے کہ پی ڈی پی کے ممبران کو پیسہ دے خریدا جا سکتا ہے یا انہیں پارٹی چھوڑنے کے لئے خاص کابینہ عہدوں کا لالچ دے کر قائل کیا جا سکتا ہے ،اگر انہوں نے انکار کیا تو انہیں این آئی اے چھاپوں کی دھمکی دی جائے گی‘‘۔

اپنے حالیہ دئے گئے بیان پر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’’ اگر آپ پی ڈی پی کو توڑو گے تو آپ اس شخص کا کیسے سامنا کرو گے جس نے بلٹ اور دوسرے ٖخوف کے باوجود پی ڈی پی ،کانگریس یا این سی کو ووٹ ڈالا ،آپ ان کے جمہوریت پر بھروسے کو توڑ دیں گے ۔

بتا دیں پچھلے ہفتے محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ اگر دلی نے پی ڈی پی کو توڑنے کو شش کی تو یہاں پر 87جیسی صورتحا پیدا ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں