بارہمولہ میں 2منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج: پولیس

سری نگر،معاشرےسے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 2 بد نام زمانہ منشیات فروشوں پراین ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں2 بدنام زمانہ منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کو کوٹ بلوال جیل جموں میں بند رکھا گیا ہے۔ بیان میں منشیات فروشوں کی شناخت شاہد منظور ڈار ولد منظور احمد ڈار ساکن محلہ میر صاحب بارہ مولہ اور شبیر احمد وانی عرف حبی ولد جلال الدین ساکن سنگھ پورہ کے بطور کی گئی ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ مجاز حکام سے اجازت حاصل کرنے کے بعد مذکورہ منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور یہ لوگ بارہمولہ ، پٹن وغیرہ علاقوں میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود بھی یہ لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تھے۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں