سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک بحال

سری نگر، وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ڈھلواس کے مقام پر ٹریفک یکطرفہ کھلا ہے۔
حکام نے مسافروں سے اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

بتادیں کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر 6 فروری یعنی منگل کی صبح آٹھ بجے سے 7 فروری یعنی بدھ کی صبح آٹھ بجے تک کشتواڑی پتھر اور ڈھلواس کے مقامات پر شاہراہ کو چوڑا کرنے کے کاموں کے لئے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی’۔

ادھر ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل گذشتہ کچھ دنوں سے مسلسل بند ہے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں