خبر اردو :
بارہ مولہ کے آزاد گنج علاقے میں سنیچر کی دوپہر کے بعد پراسرار دھماکہ پھٹنے کی آواز سنائی دی گئی ہے ،جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ ایک گھوڑے گاڑی کا گھوڑا بھی زخمی ہوا ہے ۔
دھماکے کے بعد دکاندار اور دوسرے لوگ محفوظ جگہ کی طرف بھاگے ۔پولیس ابھی تک یہ طے نہیں کر پائی کہ یہ دھماکہ کس چیز کا ہو ا۔








