خبر اردو :
کلگام کے غوا کئے گئے پولیس اہلکار کی لاش بر آمد کی گئی ہے ۔ پولیس اہلکار کو جمعہ کی رات مشتبہ جنگجوؤں نے اغوا کیا تھا ۔
آفیشل ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اغوا کئے گئے اہلکار سلیم احمد کی لاش کلگام کے ہی وڈی پورہ ریڈونی علاقے سے برآمد کی گئی ہے ۔
متلہامہ کلگام کے رہنے والے سلیم احمد شاہ کو مشتبہ جنگجوؤں نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو گھر سے اغوا کیا تھا ۔
سلیم احمد کھٹوا میں ابھی ٹریننگ سے گزر رہے تھے ۔








