منی لانڈرگ کیس: ای ڈی نے کپوارہ کے رہائشی کو گرفتار کیا

سری نگر، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں سرحدی ضلع کپوارہ کے ایک رہائشی کو گرفتار کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو خصوصی جج اے سی بی (سی بی آئی کیسز) کشمیر سری نگر کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ جانکاری مرکزی ایجسنی ای ڈی نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘ای ڈی نے جموں وکشمیر کے ضلع کپوارہ کے ایک رہائشی محمد عبداللہ شاہ کو 6 فروری 2024 کو پی ایم ایل اے 2002کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے’۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘مذکورہ شخص کا تعلق ان ملزموں کے ساتھ تھا جو پاکستانی ہینڈلر منظور احمد شاہ کے ساتھ رابطے میں تھے جو پاکستان کے کالجوں میں جموں وکشمیر کے بچوں کو ایم بی بی ایس اور دیگر کورسز میں داخلہ دینے کا انتظام کرتا تھا’۔

ای ڈی نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘محمد عبداللہ شاہ کو خصوصی جج اے سی بی (سی بی آئی کیسز) کشمیر سری نگر کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے ملزم کو 13 فروری 2024 تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔

یو این آئی – ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں