خبر اردو :
فورسز نے سنیچر کو سوپور سے دو جنگجو گرفتارکئے ہیں ۔جن کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا گیا ہے ۔
اطلاعات ے مطابق سوپور پولیس ،سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ ٹیم نے سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے سے دو جنگجو گرفتار کئے ہیں ،جن کی شناخت تنویر احمد نجار اور تنویر احمد میر کے بطور ہوئی ہے ۔دونوں کا تعلق لشکر طیبہ کے جنگجو گروپ سے بتایا گیا ہے ۔
جنگجوؤں کے قبضے سے ایک عدد گرینیڈ ،ایک میگزین اور بھی دیگر اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے ،جبکہ دونوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔








